ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو مرکزی حکومت کو 'نئے سال کا تحفہ' قرار دیا

کانگریس نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو مرکزی حکومت کو 'نئے سال کا تحفہ' قرار دیا

Sun, 01 Jan 2023 22:56:07    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) تجارتی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس نے آج کہا کہ یہ عوام کے لیے حکومت کا ’نئے سال کا تحفہ‘ ہے اور ’یہ صرف شروعات ہے۔‘ کانگریس نے ہندی میں ٹوئٹ کیا ’’نئے سال کا پہلا تحفہ۔ کمرشل گیس سلنڈر اب 25 روپے مہنگا ہو گیا ہے، یہ تو ابھی شروعات ہے۔‘‘

خیال رہے کہ کمرشل صارفین کو اب 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کے لیے 25 روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔ گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے نرخ بڑھنے سے ریستوران اور ہوٹل متاثر ہوں گے۔ اس سے آنے والے دنوں میں باہر کھانا یا آرڈر کرنا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد تجارتی ایل پی جی سلنڈر دہلی میں 1768 روپے، ممبئی میں 1721 روپے، کولکاتا میں 1870 روپے اور چنئی میں 1917 روپے کا ہو گیا۔ ملک میں گزشتہ چند سالوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے اور مرکزی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


Share: